سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کیخلاف بھی بڑا ایکشن

لاہور(پی این آئی) سرکاری زمینوں پر قبضے کے الزامات پر اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو طلب کر لیا۔ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق دوست مزاری کو سرکاری زمینوں پر قبضے کے الزامات پر طلب کیا گیا ہے، زاہد مزاری، شیر محمد مزاری اور معظم مزاری کو بھی طلب کیا ہے۔

 

 

 

ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ دوست محمد مزاری کے خلاف جعلی کاغذات کے ذریعے سرکاری زمینوں پرقبضے کے الزامات ہیں، اینٹی کرپشن پنجاب سرکاری زمینوں پرقابضین کیس میں انکوائری کررہاہے۔دوست محمد مزاری اور دیگر کو 11 اکتوبر کو لاہور ہیڈ کوارٹرز میں طلب کیا گیا ہے، دوست مزاری کو ڈائریکٹر ویجیلینس ہیڈ کوارٹرز کے آفس میں دوپہر ایک بجے حاضر ہونے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر روجھان، تحصیلدار اور حلقہ پٹواری کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں