سابق وزیراعظم نواز شریف نے میڈیا کے سامنے اپنا دل کھول کر رکھ دیا

لندن (پی این آئی) مریم نواز کا کہنا ہے کہ کل نواز شریف کا انٹرویو میڈیا پر نشر ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں موجود مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے اہم ٹوئٹ کیا گیا ہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے میڈیا کے سامنے اپنا دل کھول کر رکھ دیا ہے، ایسی باتیں کی ہیں جو پہلے کبھی نہیں کیں، ان کا انٹرویو کل میڈیا پر نشر ہوگا۔واضح رہے کہ مریم نواز جمعرات کے روز لندن پہنچی تھیں۔

 

 

مریم نواز لندن میں والد کی رہائش گاہ ایون فیلڈ پہنچیں جہاں انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کی، باپ بیٹی کی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔ تصویر میں مریم کو والد نواز شریف کے گلے لگے ہوئے دکھایا گیا۔ بعد ازاں مریم نواز اور نواز شریف نے لندن میں لیگی رہنماوں سے ملاقاتیں کیں۔یاد رہے کہ مریم نواز 4 برس قبل نواز شریف کے ہمراہ پاکستان گئیں تھیں، مریم کی نواز شریف سے آخری ملاقات کو بھی تقریبا تین برس ہوچکے تھے۔ نواز شریف علاج کے غرض سے لندن چلے گئے تھے، تاہم پھر دوبارہ پاکستان واپس نہیں آئے۔ جبکہ مریم نواز برسوں بعد اپنا پاسپورٹ واپس ملنے کے بعد بدھ کے روز لندن کے لیے روانہ ہوئی تھیں، انہوں نے ایک روز کیلئے قطر میں قیام کیا تھا، جس کے بعد وہ لندن کیلئے رواںہ ہوئیں

 

 

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریبا ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔ جبکہ مریم نواز نے لندن کیلئے روانہ ہونے سے قبل اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ ایک سرجری کیلئے برطانیہ جا رہی ہیں جس کے بعد وہ جلد پاکستان واپس آئیں گی اور پھر پنجاب کو فتح کریں گی۔Μ

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close