عمران طاہر نے پاکستانی ٹیم کو مسٹری قرار دیدیا

لاہور(پی این آئی) جنوبی افریقہ کے مایہ ناز کرکٹر عمران طاہر کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایک مسٹری ہے اور ورلڈ کپ جیسے ایونٹ میں اچھا کھیل پیش کرتی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان جونیئرلیگ میں بہاولپور رائلز کے مینٹور اور جنوبی افریقہ کے مایہ ناز کھلاڑی عمران طاہر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مڈل آرڈر میں کمی دکھائی دی اور امید ہے پاکستان ٹیم خامیوں پر کام کر رہی ہوگی۔

ورلڈکپ جیسے ایونٹس میں پاکستان ٹیم اچھا کھیلتی ہے، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اچھا میچ ہوگا۔عمران طاہر نے کہا کہ بابراعظم کو میں ہمیشہ دنیا کا بہترین بیٹر مانتا ہوں، پاکستان کے فاسٹ بولرز اور سپنرز اچھے ہیں، بابر اعظم اور محمد رضوان قابل اعتماد ہیں ۔جنوبی افریقی کرکٹر کا کہنا تھا کہ مجھے آغاز میں بڑی محرومیوں کا سامنا کرنا پڑا ، کوئی سکھانے والا نہیں تھا، چاہتا ہوں آج کے نوجوان کو محرومیوں کو سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے مزید کہا کہ راشد خان اور عادل رشید کہیں بھی ہوں خود ان کے پاس جا کر بات کرتا ہوں، ارحم نواب اچھا سپنر ہے اسے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی میں کیسے کامیاب ہونا ہے، ارحم نواب آگے چل کر کامیاب ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں