عمران خان کے ہیلی کاپٹر نے اڈیالہ میں ہنگامی لینڈنگ کی تو کیا ہوا؟ ویڈیو ز آگئیں

راولپنڈی (پی این آئی) ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ، عمران خان بچوں اور مقامی لوگوں میں گھل مل گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا ہیلی کاپٹر کسی حادثے کا شکار ہونے سے بچ گیا۔

ہفتے کے روز ڈیرہ اسماعیل خان سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر میں اچانک فنی خرابی پیدا ہوئی جس کے بعد ہیلی کاپٹر کی پنجاب کے ایک مقامی گاوں میں ہنگامی لینڈنگ کروانا پڑی۔ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران چئیرمین تحریک انصاف اور دیگر سوار محفوظ رہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی جس گاوں میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی، وہ چوہدری نثار کے حلقے میں واقع ہے۔ ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد عمران خان بچوں اور مقامی لوگوں میں گھل مل گئے، چئیرمین تحریک انصاف نے سیکورٹی اہلکاروں کو بچوں اور مقامی لوگوں کو روکنے سے منع کر دیا۔عمران خان نے مقامی افراد سے سوال کیا کہ چودھری نثار کی حلقے میں کیا پوزیشن ہے؟ چودھری نثار کی پوزیشن بہتر ہے یا غلام سرور خان کی؟ جس پر مقامی لوگوں نے انہیں بتایا کہ یہاں پی ٹی آئی کی پوزیشن مضبوط ہے، عمران خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ بے شک اللہ الحق ہے۔ بعد ازاں عمران خان ہیلی کاپٹر میں خرابی کی وجہ سے بذریعہ سڑک اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئے۔

 

 

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی چکوال جلسے سے واپسی سے قبل پائلٹ کی طبعیت خراب ہوگئی تھی، جس کے بعد عمران خان کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز نے معاون پائلٹ کے فرائض سرانجام دئیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں