ڈی آئی خان سے واپسی پر عمران خان کا ہیلی کاپٹر اڈیالہ میں اتار لیا گیا، تہلکہ خیز خبر

اسلام آباد(پی این آئی)ڈی آئی خان سے واپسی پر عمران خان کا ہیلی کاپٹر اڈیالہ میں اتار لیا گیا ۔۔۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ہیلی کاپٹر نے فنی خرابی کے باعث اڈیالہ کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی۔مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سنیچر کو عمران خان ڈی آئی خان سے بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد واپس آرہے تھے کہ دوران پرواز ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔جس کے بعد پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کو ہنگامی طور پر اڈیالہ گاؤں کے قریب اتار دیا۔

 

 

عمران خان بذریعہ سڑک بنی گالہ کے لیے روانہ ہوگئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو لینڈنگ کے بعد کرکٹ کھیلنے والے مقامی گاؤں کے نوجوانوں اور بچوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close