اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری لیکر اسلام آباد پولیس کے پاس پہنچ گئی ، پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد پولیس نے رانا ثنااللہ کے وارنٹ لانے والی اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم کو واپس بھیج دیا۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم پولیس کی مدد لینے تھانہ کوہسار پہنچی اور وفاقی وزیر داخلہ کے وارنٹ سے آگاہ کیا جس پر پولیس حکام نے مؤقف اپنایا کہ رانا ثنا اللہ تھانہ کوہسار کی حدود میں نہیں رہتے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اینٹی کرپشن کی ٹیم میں 4 افسران شامل تھے جنہیں وفاقی پولیس نے واپس بھیج دیا۔پولیس حکام نے اینٹی کرپشن کو بتایا کہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری پر ایڈریس فیصل آباد کا ہے اور وہ تھانہ کوہسار کی حدود میں نہیں رہتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close