اہم وزیر کو اسلام آباد سے گلگت جاتے ہوئے بابوسر سے اغوا کر لیا گیا

گلگت (پی این آئی)گلگت بلتستان کے وزیر عبیدا للہ کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر کو اسلام آباد سے گلگت آتے ہوئے بابوسر سے اغوا کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے جیل میں قید ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔اس حوالے سے سابق ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض ا للہ کا کہنا ہے کہ عبید ا للہ سے میری بات ہوئی ہے، صوبائی وزیر کی رہائی کے لیے مذاکرات ہو رہے ہیں، مذاکرات میں علمائے کرام اور عمائدین بھی شامل ہیں۔فیض ا للہ نے کہا کہ تھک جل کے مقام پر مذاکرات کا آخری مرحلہ جاری ہے، میں تھک جل کے مقام پر جرگے میں موجود ہوں۔واضح رہے کہ صوبائی وزیر عبید اللّٰہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جی بی اے ہنزہ 6 سے منتخب ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں