مالی بے ضابطگی کا الزام، اینٹی کرپشن پنجاب نے آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) مالی بے ضابطگی کے الزامات میں اینٹی کرپشن پنجاب نے آئی جی اسلام آباد کو تفتیش کے لیے طلب کر لیا۔ اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے اکبر ناصر خان بحثیت چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹی اتھارٹی لاہور کام کر چکے ہیں آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کو پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں کرپشن کے الزامات پر طلب کیا گیا ہے۔ اکبر ناصر خان پر مختلف منصوبوں میں کرپشن کے الزامات پر اینٹی کرپشن پنجاب انکوائری کر رہا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی 11اکتوبر کو ڈائریکٹر ویجیلینس ہیڈ کوارٹرز کے آفس میں طلبی ہے جہاں پیش ہو کر انہیں اپنا مؤقف دینے کے لیے کہا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close