بابو سر، گلگت بلتستان کے وزیر کو مسلح افراد نے اغواء کر لیا

بابو سر (پی این آئی) گلگت بلتستان کے وزیر عبید اللّٰہ کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔ طویل مزاکرات کے بعد رات گئے ان کی رہائی عمل میں آئی۔ مقامی پولیس کے ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر کو اسلام آباد سے گلگت آتے ہوئے بابوسر سے اغوا کیا گیا۔ اس حوالے سے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے جیل میں قید ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے سابق ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عبید اللّٰہ سے میری بات ہوئی ہے،

صوبائی وزیر کی رہائی کے لیے مذاکرات ہو رہے ہیں، مذاکرات میں علمائے کرام اور عمائدین بھی شامل ہیں۔ فیض اللّٰہ نے کہا کہ تھک جل کے مقام پر مذاکرات کا آخری مرحلہ جاری ہے، میں تھک جل کے مقام پر جرگے میں موجود ہوں۔ یہ بات اہم ہے کہ صوبائی وزیر عبید اللّٰہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جی بی اے ہنزہ 6 سے منتخب ہوئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ رات گئے صوبائی وزیر کو رہا کر دیا گیا لیکن مزید کوئی تفصیل فی الحال جاری نہیں کی گئی۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں