چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، عوامی سروے کے نتائج آگئے

لاہور (پی این آئی) عوامی رائے پر مبنی سروے، عمران خان نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے۔ آئی آر آئی ایس نامی ادارے کے سروے میں عوام نے اپنی پسندیدہ ترین سیاسی لیڈرشپ کے حوالے سے رائے کا اظہار کر دیا، جس کے مطابق پی ڈی ایم کی تمام قیادت کی مجموعی عوامی حمایت کے مقابلے میں اکیلے عمران خان زیادہ عوامی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

 

 

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ آئی آر آئی ایس نامی ادارے کے سروے میں 51 فیصد عوام کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہے، جبکہ نواز شریف 21 فیصد اور شہباز شریف صرف 10 فیصد عوامی حمایت حاصل کر سکے، جبکہ عوام کی اکثریت نے فوری نئے انتخابات کی حمایت بھی کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ سروے کے دوران عوام سے جب سوال کیا گیا کہ اس وقت ملک کا کون سا لیڈر ملک کو مشکلات سے نکال سکتا ہے، تو اس کے جواب میں 51 فیصد عوام نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا، جبکہ نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف مجموعی طور پر 31 فیصد عوامی حمایت حاصل کر سکے۔سروے کے دوران جب عوام سے سوال کیا گیا کہ قومی اسمبلی کی نشستوں کے ضمنی الیکشن میں کس جماعت کو فتح حاصل ہو گی، تو اس سوال کے جواب میں بھی عوام کی اکثریت نے تحریک انصاف کی حمایت کی۔ جبکہ جب عوام سے پی ڈی ایم کی کارکردگی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو 72 فیصد شہریوں نے موجودہ حکومت کی کارکردگی کو بدترین قرار دیا۔

 

 

جبکہ صرف 5 فیصد نے وفاقی حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جب عوام سے سوال کیا گیا کہ عام انتخابات کا انعقاد کب ہونا چاہیئے، تو 66 فیصد شہریوں نے فوری عام انتخابات کے انعقاد کی حمایت کی، جبکہ 30 فیصد نے کہا کہ اسمبلی کی مدت مکمل ہونے پر انتخابات ہونے چاہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں