اسلام آباد (پی این آئی) ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ نیازی کو گرفتار کرنے کی تردید کر دی۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا تھا کہ ایف آئی اے کی جانب سے سیف اللہ نیازی کو پارلیمنٹ کے گیٹ پر گرفتار کیا گیا تاہم ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سیف اللہ خان نیازی کی سینیٹ کے احاطے سے گرفتاری کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
سیف اللہ خان نیازی کو اب تک ایف آئی کے کسی بھی ونگ نے گرفتار نہیں کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے بھی سیف اللہ نیازی کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنم افتخار درانی کا کہنا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے اغوا کرلیا گیا ہے،پہلے بھی ان کے گھر کے اوپر حملہ کیا گیا تھا اور ذاتی سامان تحویل میں لیا گیا تھا ۔انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، آج تک پاکستان میں ایسا نہیں ہوا۔جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ردِعمل اسد عمر نے کہا کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو اٹھا لیا گیا۔جب کہ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ سینٹ کے احاطے سے سینٹر سیف اللہ نیازی کو اٹھا لیا گیا۔ کیا یہ توہین پارلیمنٹ نہیں؟ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور آلہ کاروں نے آئین و قانون کی دھجیاں اڑا دی۔خیال رہے کہ اس سے قبل سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر بھی چھاپہ مارا گیا تھا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قواعد و ضوابط اور استحقاق نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر پر ایف آئی اے کے چھاپے کی مذمت کی ہے اور سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپے کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔اسلام آباد کے سینئر سول جج نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپے کے دوران قبضہ میں لی گئی اشیاء واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں