پنجاب میں حکومت، پی ٹی آئی اور ق لیگ میں اختیارات کی جنگ تیز ہو گئی

لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف اور(ق )لیگ میں اختیارات کی جنگ تیز ، تحریک انصاف کے وزیر اسلم اقبال اور وزیراعلی پنجاب کے بیٹے مونس الٰہی بیوروکریسی کو الگ الگ ہدایات دے رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں تحریک انصاف اور ان کی اتحادی (ق) لیگ کے مابین اختیارات کی جنگ میں صوبے کی بیوروکریسی کشمکش کا شکار ہوگئی ہے۔

 

 

 

تحریک انصاف کے سینئر صوبائی وزیر اسلم اقبال اور وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے بیٹے منس الہی افسران کو الگ الگ ہدایات دے رہے ہیں، جس پر افسران بھی پریشان ہیں کہ کس کی مانیں اور کس کی نہ مانیں۔ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے وزیر اسلم اقبال90 شاہراہ پر واقع اپنے وزیراعلی ہائوس میں بیٹھ کر افسران کو احکامات جاری کرتے ہیں، جب کہ 8 کلب آفس سے مونس الہی بیورو کریسی پر زور ڈالتے ہیں، جس کی وجہ سے افسران تذبذب کا شکار ہیں۔ذرائع نے بتایا پنجاب کے سینئروزیرکی ترجیحات میں پی ٹی آئی اراکین شامل ہیں، اور دوسری جانب مونس الہی اپنی جماعت کے کام کرانے کیلئے کوشاں ہیں، اور اس حوالے سے تحریک انصاف کے اراکین یہ معاملہ عمران خان کے سامنے بھی رکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں