مریم نواز نے عمران خان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کہ عمران خان کے ساتھ بیٹھنے کی بجائے اس کو عبرت کا نشان بنانا ہے، آڈیولیکس نے اس کے بیانیے کا تیا پانچہ کردیا سارے بیانیئےغلط ثابت ہوئے، لوگوں کو لوٹوں کیخلاف بھڑکاتا رہا جبکہ خود بند دروازوں کے پیچھے خرید وفروخت کرتا رہا۔

 

 

انہوں نے لندن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نئی آڈیو لیک پر اپنے ردعمل میں کہا کہ میں عمران خان کو فتنہ ایسے ہی نہیں کہتی، عمران خان کی جو چیز اٹھائیں اس میں سے سازش نکلتی ہے، اس کا اصل نام سازش خان ہونا چاہیے، وہ لوگوں کو کہتا رہا کہ ہارس ٹریڈنگ کرنے والے برے ہیں، وہ لوگوں پر ہارس ٹریڈنگ کے جھوٹے الزام لگاتا رہا، بند کمروں میں وہ ارکان اسمبلی کی خریدوفروخت کی منڈیاں لگاتا رہا، وہ لوگوں کو کہتا تھا جو ہارس ٹریڈنگ کرتا ہے وہ مشرک ہے، اگر یہ شرک ہے تو سب سے بڑے مشرک خان صاحب خود ہوئے۔انہوں نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان ہمیشہ فاؤل پلے کرتا رہا ہے لیکن پکڑا پہلی بار گیا ہے، اللہ تعالیٰ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے ہمیشہ اس طرح سازشیں کامیاب نہیں ہوتیں اب پوری دنیا انکا سیاہ چہرہ دیکھے گی۔ یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سائفرکی اصل کہانی پارٹ تھری کی مبینہ آڈیوسامنے آگئی۔

 

 

نئی آڈیو میں عمران خان، اسد عمر اور شیریں مزاری گفتگو کررہے ہیں، عمران خان نے کہا کہ میر جعفر اور میرصادق کا جو بیانیہ ہے وہ آپ لوگوں نے فیڈ کرنا ہے، اس لیٹر کا بہت بڑا ساری دنیا میں امپیکٹ چلا گیا ہے، حکمت عملی یہ ہے کہ پبلک ہمارے ساتھ بیٹھی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سائفرکی اصل کہانی پارٹ تھری کی آڈیوسامنے آگئی ہے۔ آڈیو لیک میں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمرنے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک اور چیز میں بائنڈ سائٹ یہ جو ہم اب کررہے ہیں نا لیٹر والا یہ ذرا ہفتہ دس دن پہلے شروع کردینا چاہیے تھا۔ اس کے جواب میں عمران خان کہتے ہیں کہ اس لیٹر کا بہت بڑا یعنی جو ہم سوچ رہے ہیں ناں ساری دنیا کے اندر ایک امپیکٹ چلا گیا ہے۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماء شیریں مزاری کہتی ہیں کہ چائینز نے آفیشل اسٹیٹمنٹ ایشو کی ہے، امریکا کی ہمارے اندرونی معاملات کی مذمت کرتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ حکمت عملی یہ ہے کہ پبلک ہمارے ساتھ بیٹھی ہے اب پبلک کے پریشر سے ہم جانتے کہ اتوار کو اس طرح ہائٹ پر پریشر ہو کہ جو بھی اسمبلی میں ووٹ دینے جائے گا۔

 

 

اس کے یعنی وہ برانڈڈ ہو فار لائف لیکن جو آپ نے برینڈ کرنا ہے نا، میر جعفر اور میر صادق آپ کو لوگوں کو سپون فیڈ کرنا ہے، مائنڈز آل ریڈی فرٹائل گراؤنڈ بنی ہوئی ہیاس وقت آپ ان کو فیڈ کردیں گے۔اس سے قبل جو آڈیو لیک ہوئی اس میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مبینہ آڈیو لیکس میں کہتے سنا جا سکتا ہے کہ آپ کو یہ بڑی غلط فہمی ہو گئی ہے کہ اب نمبر گیم پوری ہو گئی ہے۔یہ نمبر گیم ایسا ہے نہیں،ایسا مت سمجھیں کہ سب ختم ہو گیا۔اب سے لے کر 48 گھنٹے کافی وقت ہے،اس میں بڑی چیزیں ہو رہی ہیں۔میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں جو ہم پبلک نہیں کر سکتے۔پانچ تو میں خرید رہا ہوں، میں نے میسج دینا ہے ، وہ پانچ بڑے اہم ہیں۔اس کو کہیں 5 اور سیکیور کر دے تو 10 ہو جائیں گے، گیم ہمارے ہاتھ میں ہے۔اس وقت قوم الارم ہوئی ہے،لوگ چاہ رہے ہیں کسی طرح ہم جیت جائیں۔اس لیے کوئی فکر نہ کریں یہ غلط ہے یا صحیح۔کوئی بھی حربہ ہو۔ایک ایک بھی کوئی توڑ دیتا ہے تو اس سے بھی بہت فرق پڑے گا۔ اس سے قبل بھی عمران خان کی آڈیو لیک ہوئی تھی۔مبینہ آڈیو میں عمران خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ امریکا کا نام نہیں لینا،بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی۔اعظم خان کہتے ہیں کہ میں سوچ رہا اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں۔

 

 

آپ کو یاد تو ہے آخر میں ایمبیسڈر نے لکھا تھا ڈیمارچ کر لیں۔وہ میں منٹس بنا لوں گا کہ فارن سیکرٹری نے یہ چیز بنا دی ہے،بس اس کا یہ کام ہو گا،اس کا اینلیسز ادھر ہی ہو گا۔پھر انلیسز اپنی مرضی کے منٹس میں کر دیں گے تاکہ منٹس آفس کے ریکارڈ پر ہوں،اینلسسز یہ ہو گا کہ یہ تھریٹ ہے۔ ڈپلومیٹک لینگوئج میں اسے تھریٹ کہتے ہیں، دیکھیں منٹس تو پھر میرے ہاتھ میں ہیں،اپنی مرضی سے منٹس ڈرافٹ کر لیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں