سرکاری ملازمین کے الائونسز میں 100 فیصد اضافے کا مطالبہ

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی سیکرٹریٹ ملازمین کور کمیٹی کے سربراہ رحمان علی باجوہ نے کہا ہے کہ تمام وفاقی سرکاری ملازمین کے گھر کے کرائے، کنوینس اور میڈیکل الائونس میں 100 فیصد اضافہ، تمام ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ، ایڈہاک ملازمین، پی ایم پیکیج ،ملازمین کو مستقل اور تمام پنشنرز کی پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے خاظر خواہ اضافہ کیاجائے جبکہ گریڈ ایک تا 16کے وفاقی ملازمین کی صوبوں کی طرز پراپ گریڈیشن کی جائے۔

 

 

ان خیالات کا اظہار انہوں جمعہ کو یہاں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کی 25 تنظیموں کے عہدیداروں اور نمائندگان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ رحمان علی باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین اپنے جائز مطالبات کے حصول کیلئے سراپا احتجاج ہیں،گزشتہ حکومت کے دور میں دھرنا دیا گیا تھا،ملازمین کی گرفتایاں بھی ہوئیں ، بعد ازاں حکومت کے ساتھ تحریری معاہدہ ہوا تاہم مہنگائی میں اضافہ کے باعث چھوٹےملازم کیلئےگھر کے اخراجات پورے کرنا ممکن نہیں رہا، تنخواہوں میں اضافہ ناکافی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پے اینڈ پنشن کمیشن نے سفارشات دی ہیں ۔ اس وقت گھر کے کرایہ، کنونس الاونس اور میڈیکل الاؤنس 2008 کے ریٹس پر ہمیں مل رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایگزیکٹیو الاونس 150 فیصد دیگر کیڈرز کے گریڈز 17 سے 22 کے افسران کو بھی دیا جائے۔

 

 

 

11 فروری 2021 کے معاہدے کے تحت 12 اپریل 2021 کی سفارشات کے مطابق صوبوں کی طرز پر وفاقی ملازمین گریڈ 1 سے 16 کی اپگریڈیشن کی جائے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہ سے 5 فیصد کٹوتی ہاؤس رینٹ (مرمت اور دیکھ بھال) کے چارجز بند کئے جائیں۔ رحمان علی باجوہ نےگزشتہ روز خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سےاساتذہ کے ساتھ افسوس ناک سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس صوبائی ملازمین کے مطالبات کے لیے بنی گالا جانے کا آپشن بھی موجود ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close