سینئر صحافی حامد میر نے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری میں ابھی کافی دن پڑے ہیں ، ہو سکتا ہے کہ اگلے دو یا تین ہفتے کے دوران فیصلہ ہو جائے ، اس مہینے کے آخر میں پراسیس شروع ہو جائے گا ۔ انہوں کا مزید کہنا تھا کہ مجھے تو اگلے سال اگست ستمبر میں الیکشن نظر نہیں آرہے ، میرا خیال ہے کہ یہ مارچ اور اپریل میں الیکشن کی کوئی تاریخ آسکتی ہے ۔

 

 

 

حامد میر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں ایک مضبوط گروہ کہہ رہا ہے کسی طریقے سے اسمبلی میں واپس جانا چاہیے ، لیکن عمران خان سمیت کچھ اور لوگ اس سے اتفاق نہیں کر رہے ، اگلے دو تین دن میں نتیجہ سامنے آجائے گا ۔ اگلے چند ہفتوں میں کچھ نہیںہونے والا ۔تحریک انصاف کے گروپ کے مسلم لیگ ن کیساتھ رابطے چل رہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی راستے کا کانٹا بنی ہے ، لگتا ہے کہ عمران کان اگلے دو یا تین دن میں کوئی اعلان کر دیں گے ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کاہ اب آڈیو لیکس میں سے ویڈیو لیکس نکلے گی ،مزید گند پڑے گا، اس معاملے پر شہباز شریف کیا تحقیقات کریں گے ؟ کیا شہباز شریف اور عمران خان کو نہیں پتہ کہ آڈیو لیکس کہاں سے آئی ہیں ، حکومت کو تحقیقات کے پنگے میں نہیں پڑنا چاہیے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close