آڈیو لیکس نے سائفر سازش کا بھرکس نکال دیا، سینئر صحافی کامران خان بھی عمران خان پر پھٹ پڑے

  1. اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان کی امریکی سائفر سے متعلق ایک اور آڈیو لیک ہو چکی ہے جس میں عمران خان ، اسد عمر اور شیریں مزاری کو امریکی سائفر سے متعلق متنازعہ گفتگو کرتے سنا جا سکتا ہے۔

اسی آڈیوپر ردِ عمل دیتے ہوئے سینئر صحافی کامران خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ پہلے دن سے امریکی سازش کہانی پر اعتبار نہیں تھا تین آڈیو لیکس نے چاہے کوئی بھی ان کی پشت پرہو سائفر سازش کا بھرکس نکال دیا۔ بیشک عمران خان نے بات کا بنگڑ بنایا ہاں یہ کہنا مشکل ہے کہ ان آڈیو لیکس سے عمران خان کے کروڑوں چاہنے والے ان سے متنفر ہوجائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close