چوہدری شجاعت حسین نے لانگ مارچ سے قبل عمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کا سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔چوہدری شجاعت حسین نے آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی۔چوہدری شجاعت حسین نے آصف علی زرداری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہےکہ آصف زرداری کی خیریت دریافت کرنے کیلئے رابطہ کیا تھا۔

 

 

آصف زرداری اسپتال میں ہیں اور حوصلے میں ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان لانگ مارچ کے سلسلے میں پہلے اپنے ایجنڈے کا اعلان کریں،الیکشن تو پہلے ہی ان کے ایجنڈے میں شامل ہے۔غریب آدمی کیلئے آٹے چینی، دال اور بنیادی اشیا کی قیمتیں کم کرنے کا حل تجویز کریں۔قبل ازیں شجاعت حسین نے کہاتھا کہ حکومت اور اپوزیشن تمام اختلافات بھلا کر پاکستان کو درپیش معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے مل بیٹھ کر لائحہ عمل طے کریں۔چوہدری شجاعت نے ایک انٹرویومیں انہوںنے کہا کہ کئی تجربہ کار سیاستدان سابق وزیراعظم عمران خان کے فوری انتخابات کے مطالبے سے اتفاق نہیں رکھتے، یہ کہتے ہیں کہ عام انتخابات معاشی مسائل کا حل نہیں ہیں۔ چوہدری حسین نے کہا کہ اگر کوئی اس بات پر اختلاف رکھتا ہے کہ مشترکہ اجلاس کی صدارت کون کریگا تو اجلاس کی صدارت تمام جماعتوں کی سیاسی شخصیات کی جانب سے باری باری کی جائے۔

 

انہوں نے تجویز دپیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی اب بھی یہ سوچتا ہے کہ فوری انتخابات ہی غربت اور معاشی بحران کا حل ہے تو ایک ہفتے کے اندر انتخابات کروا کر دیکھ لیں۔ چوہدری شجاعت نے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری یا فوج کے اندرونی معاملات کے حوالے سے ہمیں مداخلت نہیں کرنی چاہیے کیونکہ سیاست کو مسلح افواج کے معاملات سے دور رکھنا ہی بہتر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں