پنجاب حکومت ٹوٹ پھوٹ کا شکار، اہم ترین وزیر کا مستعفی ہونے کا اعلان

لاہور (پی این آئی)پنجاب حکومت ٹوٹ پھوٹ کا شکار، اہم ترین وزیر کا مستعفی ہونے کا اعلان۔۔۔ وزیر معدنی وسائل پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنما لطیف نذر نے وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔پارٹی قیادت سے کوئی شکوہ نہیں ہے اور نہ ہی پارٹی سے گلہ ہے۔

 

 

تحریک انصاف کے سٹی صدر فیصل آباد کی حیثیت سے کام کرتا رہوں گے۔لطیف نذر کا کہنا تھا کہ ایک دو روز میں وزارت سے باقاعدہ استعفٰی دے دوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close