وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا لانگ مارچ کو ہر صورت ناکام بنانے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر رہنما و وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ہمیں عمران خان کے ارادوں کا پتا ہے اور ہم پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو ہر صورت ناکام بنائیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا اگر پی ٹی آئی جمہوری اور قانونی طریقے سے احتجاج کرنا چاہتی ہے یا دھرنا دینا چاہتی ہے

تو ہم انہیں سہولت بھی دیں گے اور اجازت بھی دیں گے لیکن اگر وہ اسلام آباد کی طرف چڑھائی کرنا چاہتے ہیں تو ہم انہیں روکیں گے اور اس انداز میں روکیں گے کہ ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہو گا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا عمران خان لانگ مارچ کا اعلان کرے پھر دیکھے ہم کیا کرتے ہیں، ہمیں عمران خان کے ارادوں کا پتا ہے، لانگ مارچ کو ناکام بنانے کے لیے ہر حربہ استعمال کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close