چار لوگوں نے مجھے مروانے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر مجھے کچھگ ہوا تو قوم 4 لوگوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ مجھ کچھ ہوا تو ٹیپ ریلیز ہو گی جس میں چار لوگوں کے نام پوری قوم کے سامنے آئیں گے، ان چار لوگوں کو میری قوم معاف نہیں کرے گی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چار لوگوں نے مجھے مروانے کا فیصلہ کیا ہے، اگر مجھے کسی نے قتل کیا تو یہ لوگ کہیں گے

مذہبی جنونی نے قتل کیا۔عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے نیب، ایف آئی اے پر اپنے لوگ بٹھا کر کیسز ختم کرائے، یہ صرف اپنے کرپشن کے کیسز ختم کر رہے ہیں، یہ ہرطرف مار کھا رہے ہیں اور جعلی آڈیوز بنائی گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آڈیوز لیک کی جا رہی ہیں، ن لیگ نے جعلی ویڈیوزبنائی ہوئی ہیں جس کی ماہر مریم نواز ہیں، میرے خلاف پلاننگ کرنے والے ناکام ہو جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close