بختاور بھٹو نےدوسرے بیٹے کانام رکھ دیا

اسلام آباد (پی این آئی)سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام سجاول رکھ دیا۔انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بختاور بھٹو نے بیٹے کا نام شیئر کیا، اسٹوری پر بختاور کے دوسرے بیٹے کا نام میر سجاول محمود چوہدری درج ہے۔گزشتہ روز بختاور بھٹونے سوشل میڈیا پر دوسرے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی اور اللہ کا شکر ادا کیا۔ٹوئٹ میں بختاور نے تاریخ گزشتہ روز 5 اکتوبر 2022 کی درج کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close