اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما حامد خان کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی نے فارن فنڈنگ کیس میں حامد زمان کو گرفتار کیا ہے ۔ ایف آئی اے کے مطابق حامد خان کو وارث روڈ پر واقع ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ انصاف ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں 2013 میں 6 لاکھ 25 ہزار ڈالر آئے، انصاف ٹرسٹ قواعد و ضوابط پر پورا نہیں اترتا تھا اور حامد زمان اس کے سیکرٹری تھے۔
تحریک انصاف کے بانی ممبر حامد خان نے شاہدرہ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں