مریم نواز والد سے ملتے ہی روپڑیں

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز کی والد نوازشریف سے ملاقات کی تصویر وائرل ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز لندن میں والد کی رہائش گاہ ایون فیلڈ پہنچیں جہاں انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کی، باپ بیٹی کی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی، گزشتہ رات ایون فیلڈ ہاؤس میں جذباتی مناظر دیکھے گئے جہاں کئی صعوبتیں جھیل کر لندن پہنچنے والی مریم نواز شریف کے والد کے گلے لگتے ہی آنسو نکل آئے۔

تصویر میں مریم کو والد نواز شریف کے گلے لگے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ مریم نواز،اپنی بیمار والدہ کو چھوڑ کر 4برس قبل نواز شریف کے ہمراہ پاکستان گئیں تھیں مریم کی نواز شریف سے آخری ملاقات کو بھی تقریبا تین برس ہوچکے تھے۔مریم نواز پاسپورٹ واپس ملنے کے بعد بدھ کے روز لندن کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریبا ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close