تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ نیازی گرفتار

اسلام آبادپ(پی این آئی)ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کو گرفتار کرلیا۔جیو نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذرائع نے تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ نیازی کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ سیف اللہ نیازی کے خلاف کچھ انکوائریز جاری تھیں جس میں وہ خاطر خواہ جواب نہ دے سکے جس بنا پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے نہیں بلکہ ان کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close