پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں، ایف آئی اے کی معاونت پر پنجاب پولیس سے جواب طلب

اسلام آباد(پی این آئی) پنجاب کابینہ نے بغیر اجازت پی ٹی آئی سوشل میڈیا کارکنان کی گرفتاریوں میں ایف آئی اے کی معاونت پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔پنجاب کے سینئر وزیر میاں اسلم اقبال نے خط لکھ کرآئی جی پنجاب سے وضاحت طلب کرلی۔میاں اسلم اقبال کی طرف سے لکھے گئے خط میں آئی جی فیصل شاہکارسے وضاحت طلب کرتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس نےگوجرانوالہ میں 2 مقامات پرایف آئی اے کے ساتھ مل کر غیرقانونی چھاپہ مارا،

آئی جی بغیر حکومتی اجازت پولیس معاونت کے معاملے کی مکمل تحقیق کرکے ایک ہفتے میں انکوائری مکمل کریں اور ذاتی طورپرکابینہ کے سامنے رپورٹ پیش کریں۔خط میں آئی جی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات بھی کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close