پی ٹی آئی کے جلسے میں ہوائی فائرنگ کر نے والے تین کارکنان گرفتار

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں  فائرنگ کرنےوالی تینوں کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال کے حلقے پی پی 229 میں پی ٹی آئی کے جلسے میں فائرنگ کرنے والے تین کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر خانیوال نے ایک روز قبل پی ٹی آئی کے امیدوار فیصل خان نیازی اور ڈی پی او خانیوال کو مراسلہ جاری کیا تھا جس میں ڈی پی او نے ایف آئی آر درج کرنے اور ملزمان کو گرفتاری کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

ڈی پی او نے کارروائی کرتے ہوئے جلسے میں فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close