عمران خان کا اسمبلی سے استعفوں کے فیصلہ جزباتی تھا، عمران خان کے وکیل حامد خان نے تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا فیصلہ جذباتی تھا۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد خان کا کہنا تھا کہ استعفوں کا فیصلہ شاید کسی کے مشورے پر کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر تحریک انصاف نے موقف تبدیل نہیں کیا۔ تحریک انصاف کا مؤقف عمران خان والا مؤقف ہی ہے۔

پروگرام میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ وہ تحریک انصاف کے استعفوں کے حق میں نہیں تھیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close