سابق صدرآصف زرداری کی صحت اب کیسی ہے؟ بلاول زرداری نے کارکنان سے دعائوں کی اپیل کر دی

کراچی(پی این آئی)سابق صدرآصف زرداری کی صحت اب کیسی ہے؟ بلاول زرداری نے کارکنان سے دعائوں کی اپیل کر دی۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو وزیراعلی پاؤس میں پریس کانفرنس کے بعدصحافیوں سے غیر رسمی گفتگومیں ان سے آصف علی زرداری کی صحت کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے والد(آصف علی زرداری)کی طبعیت پہلے سے کافی بہتر ہے۔

 

 

 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سوچ رہے تھے ان کی سرجری کروائیں لیکن ڈاکٹرز نے فی الحال سرجری کرنے سے منع کردیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کارکنان سے کہتا ہوں والد صاحب کی صحت کے لیے دعا کریں۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close