نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ وزیراعظم شہباز شریف نے خود ہی بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف صاحب جیسے ہی صحت یاب ہو ں گے ڈاکٹرز جیسے ہی انہیں آنے کی اجازت دیں گے وہ ضرور ملک واپس آئیں گے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا مریم نواز اپنے والد کولینے گئی ہیں؟ ہر کوئی پوچھتا ہے کہ میاں کدوں آئے گا؟

 

 

 

عمران خان جب بیمار ہوئے تو نواز شریف ان کے گھر گئے تھے ان کی عیادت کیلئے ، تو اب عمران خان 70برس کے ہو گئے ہیں کوئی ان کیلیے خیر سگالی پیغام دینا چاہیں ؟جس پر شہباز شریف نے کہا کہ “میاں جدوں آئے گا خوشحالی دی پنڈ لے کے آئے گا”(نواز شریف جب وطن واپس آئیں گے تو خوشحالی کاتحفہ کر آئیں گے )گا، شہباز شریف نے واضح کیا کہ نواز شریف جیسے ہی صحتیاب ہوں گے تو ملک واپس آئیں گے ، جیسے ہی ان کے ڈاکٹرز نے ان کو ملک واپسی کی اجازت دی تو وہ ضرور آئیں گے”شہباز شریف نے صحافی کے آخری سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ “یہ نوا ز شریف صاحب کا بڑا پن ہے کہ جب عمران خان بیمار ہوئے تھے تو ان کے گھر گئے تھے ان کی عیادت کیلئے میں بھی گیا تھا ان کی عیادت کیلئے میں اس بات پر اس کے علاوہ کچھ نہٰیں کہنا چاہتا”۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close