بلاول بھٹو پھر ماموں بن گئے

کراچی (پی این آئی) صدر آصف زرداری کی صاحبزادی اور بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔اس حوالے سے بختاور بھٹونے سوشل میڈیا پر دوسرے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی اور اللہ کا شکر ادا کیا۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ دوسرے بھانجے کی پیدائش سے بلاول بھٹو ایک بار پھر ماموں بن گئے ہیں۔
بختاور نے ٹویٹ میں تاریخ گزشتہ روز 5 اکتوبر 2022 کی درج کی۔

بختاور بھٹو زرداری کا اپنے ٹوئٹ میں لکھنا ہے کہ ہم اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے نہایت خوش ہیں۔ اس ضمن میں بختاور بھٹو کے شوہر محمود چوہدری کی جانب سے بھی ٹوئٹ کی گئی ہے۔ ٹوئٹس کے مطابق اِن کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز 5، اکتوبر 2022 کو ہوئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں