لاہور (پی این آئی) ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کابینہ نے سوشل میڈیا کے نوجوانوں کی گرفتاری میں پولیس کی ایف آئی اے کی معاونت پر شدید ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت نے کے زمہ دار ذرائع نے کہا کہ پنجاب کابینہ نے آئی جی پنجاب پولیس سے پولیس معاونت پر وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رات گئے پنجاب حکومت نے کابینہ ارکان کے فیصلے کی روشنی میں وضاحتی خط لکھ دیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ نے کہا کہ آئی جی پولیس تحقیق کریں، ایف آئی اے نے کیا ایکشن کی اجازت لی، پولیس نے ایف آئی اے کے ساتھ بلا اجازت کیسے گرفتاری، غیرقانونی کام میں معاونت کی۔ پنجاب کابینہ نے سوال کیا کہ ایلیٹ فورس کی گاڑیاں غیرقانونی آپریشن میں بلااجازت کیسے استعمال ہوئیں۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کی ہدایت پر پنجاب کابینہ نے آئی جی سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا، پنجاب کابینہ نے کہا کہ پولیس کا کوئی ماورائے آئین و قانون ایکشن قابل قبول نہیں۔ اجلاس میں یہ بھی کہا کیا گیا کہ پولیس وفاقی ادارے کے کسی غیرآئینی ایکشن میں ساتھ نہ دے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں