اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو حکم جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے 10 مستعفی ارکانِ اسمبلی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا ہے کہ یہ عدالت اسپیکر قومی اسمبلی کو ہدایات جاری نہیں کر سکتی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت کو پارلیمنٹ کا احترام ہے، اس سے قبل بھی ایک پٹیشن دائر کی گئی تھی،
کیا یہ سیاسی جماعت کی پالیسی ہے؟ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ ابھی تک باقیوں کے استعفے ہی منظور نہیں ہوئے، عوام نے بھروسہ کر کے نمائندوں کو پارلیمنٹ بھجوایا ہے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت اسپیکر کو ہدایت دے کہ وہ استعفوں کی منظوری سے متعلق اپنی ذمے داری پوری کریں۔ جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ یہ عدالت اسپیکر قومی اسمبلی کو ہدایات جاری نہیں کر سکتی، عدالت نے شکور شاد کیس میں بھی صرف نظرِ ثانی کا کہا ہے،
یہ سیاسی تنازعات ہیں، سیاسی جھگڑے دور کرنے کی جگہ پارلیمنٹ ہے، آپ کو پارلیمنٹ میں جا کر مزاکرات کرنے چاہئیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں