اسلام آباد (پی این آئی) تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گِل نے بغاوت کیس میں گرفتاری اور پھر ضمانت پر رہائی کے بعد پہلی مرتبہ اڈیالہ جیل سے متعلق انکشافات کیے ہیں کہ وہاں پولیس کے آنے پر قیدی کو نظریں نیچے کرنے کے احکامات ہیں، انہوں نے کہا کہ جیل میں 50 سے زائد ذہنی مریض موجود ہیں۔ اسلام آباد کی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل ریفارمز ضرور ہونے چاہئیں جو سیاستدانوں نے ہی کرنی ہیں۔
شہباز گِل نے کہا ہے کہ مجھے آپ زیادہ تر مولا جٹ ہی جانتے اور سمجھتے ہیں۔ شہباز گِل سے سوال کیا گیا کہ جیل میں آپ پر تشدد ہوا، اس کا مقدمہ درج کروائیں گے؟ شہباز گِل نے جواب دیا کہ میرے وکلاء جو کہیں گے اس کے مطابق چلوں گا۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں