عمران خان نے صدر عارف علوی کے ذریعے کیا پیغام بھجوایا؟ آخرکار پتہ چل گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ’ترلے کرنے کیلئے چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے ذریعے پیغام بھجوایا ہے۔

 

 

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ آڈیو لیکس کے بعد عمران خان کی بیرونی سازش کا بھانڈا پھوٹ گیا، سائفر کی کاپی عمران خان نے خود گُم کر دی۔انکا کہنا تھا کہ ہم نے جمہوریت کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، ادارے آئین کے تحت کام کر رہے ہیں تو یہ عمران خان کو قبول نہیں ہے۔قبل ازیںوزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کے قائد نواز شریف جلد واپس آجائیں گے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ہمیں نواز شریف کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہ نہ لینے پر نواز شریف کو سزا دی گئی، نواز شریف کہتے ہیں انہوں نے اپنے معاملات اللہ پر چھوڑ دیے ہیں۔وزیردفاع نے کہاکہ عمران خان نے آئین کو توڑا، جو ادارے آئین کے مطابق چلنا چاہتے ہیں عمران خان ان کو میر جعفر اور میر صادق کہتا ہے۔

 

 

دوسری جانب پی ٹی آئی ارکان آڈیو لیک کی بنیاد پر مخصوص استعفوں کی منظوری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا استعفوں کے معاملے کے خلاف گزشتہ روز علی محمد خان ، فرخ حبیب اور دیگر نے اسلام آباد ہائی کورٹ رٹ دائر کی عدالت نے علی محمد خان اور دیگر کی جانب سے بائیو میٹرک تصدیق کروائی علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے شخص کو کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا جو خود ملزم ہے انھوں نے کہا رانا ثنائ اللہ اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ کون اسمبلی میں بیٹھے گا اور کون نہیں بیٹھے گا یہ مذاق ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں