فواد چوہدری نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو بڑا چیلنج کر دیا

لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن اور وزیر دفاع خواجہ آصف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف سرکاری سیکیورٹی میں بیٹھ کر عمران خان کے خلاف باتیں کر تے ہیں۔ سابق وزیر اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر خواجہ آصف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کیخلاف ایسی گفتگو کسی عوامی اجتماع یا مارکیٹ میں کریں۔

 

 

لوگوں نے جوتے نہ مارے تو پھر کہیے گا۔یاد رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو لیک کے بعد عمران خان کو شرم آنی چاہئیے۔عمران خان کی بیرونی سازش کا بھانڈا پھوٹ گیا۔آڈیو لیکس میں امریکہ کا نام نہیں لینے والی بات دنیانے سن لی، سچ یہ ہے ہم نےعمران خان کو تحریک عدم اعتمادسے ہٹایا،عمران خان کو آڈیو لیکس کے بعد کچھ احساس کرنا چاہئیے تھا۔عمران خان نے کہا مجھے گرفتار کرکے دکھائیں۔شکایت ہوتی ہے کہ ہم ہاتھ کیوں نہیں ڈالتے، ہم ہاتھ ڈالیں گے مگر قانون اور آئین کے دائرے میں کریں گے۔عمران خان نے اداروں کے خلاف تقاریر کی ہیں ۔عمران خان نے کہا اگر گھر پر ڈاکہ پڑے، چوکیدار کہے نیوٹرل ہے۔عمران خان نے ریفرنس دیا کہ کیا آپ چوکیدار کو معاف کر دیں گے۔ پاکستان کے ادارے قانون و آئین کے تابع ہیں۔ پاکستان کے چوکیدار سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہیں۔ہمارے چوکیدار کسی چور کی حفاظت پر مامور نہیں ۔

 

 

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ چوکیداروں نے آئین کے مطابق نیوٹرل رہنے کا فیصلہ کیا۔خواجہ آصف نے سوال کیا کہ سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاوس سے کہاں غائب ہو گئی؟عمران خان نے کہا سائفر کی کاپی میرے پاس تھی کہاں ہے پتا نہیں۔سائفر کو پہلے پرسنل کسٹڈی میں رکھنا بعد میں کہنا پتا نہیں کہاں گیا،عمران خان کا اقتدار جتنی دیر بھی رہا،وہ کس کا مرہون منت تھا؟ کیا اپنے محسنوں سے اس طرح کا سلوک کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close