عید میلاد النبی ﷺ پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

کراچی(پی این آئی)عید میلاد النبی ﷺ پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔حکومت سندھ نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 9 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے ملک بھر میں چراغاں کیا جا رہا ہے اور مساجد میں پروگرامات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں نبی آخر الزماں کی زندگی کی مناسبت سے خطابات کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close