اسلام آباد(پی این آئی )پی ٹی آئی چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کی ارکان اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے تمام اراکین اسمبلی کو مختلف ذمہ داریاں دی ہیں ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان نے ہدایات کی ہے کہ ہر ایم پی اے اور ایم این اے کواپنے حلقے سے ایک ہزار افراد لانے کا ہدف دیا گیا ہے جبکہ کارکنوں کو لانے اور لے جانے سمیت کھانے پینے کا خرچہ بھی ایم این اے اور ایم پی اے خود برداشت کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق آنے والے کارکنوں کی باقاعدہ فہرست تیار کی جائے گی جس کے بعد پارٹی عام انتخابات میں ٹکٹ کارکردگی کی بنیاد پر امیدوار کو جاری کرے گی ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کیلئے کارکنوں کے ساتھ حلف اٹھایا۔خیبر پختونخوا کے وزیراعلی ہاوس میں منعقدہ تقریب میں عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کیلیے کارکنوں کے ساتھ حلف اٹھالیا۔
اس موقع پر وزیراعلی محمود خان، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک اور سابق وزیر علی امین گنڈا پور نے بھی حلف اٹھایا۔تقریب میں سابق گورنر شاہ فرمان نے پارٹی رہنماوں اور کارکنوں سے حلف لیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں