اگلی وزیراعظم مریم نواز ہوں گی، سینئر صحافی کا حیران کن دعویٰ

اسلامم آباد(پی این آئی )سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز کو ان کے والد نوازشریف نے یقین دہانی کروا دی ہے کہ اگلی وزیراعظم مریم نواز ہوں گی۔غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اگلی وزیراعظم مریم نواز ہوں گی۔پارٹی کی قیادت بھی عملی طور پر مریم نواز ہی کر رہی ہیں، ان کے ارد گرد لوگ بیٹھے ہوتے ہیں اور وہ حکم صادر کر رہی ہوتی ہیں۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ مریم نواز کو ایڈوانس میں وزارت عظمیٰ کی مبارکباد دیتے ہیں۔مریم نواز کی عمر جتنا راناثناء اللہ کا تجربہ ہے،

وہ وزیر داخلہ ہے اور مریم نواز کے دوسری جانب بیٹھے ہوتے ہیں۔مریم نواز کہتی ہے عمران خان پر آرٹیکل 6 لگائیں جب کہ ان کوپتہ ہی نہیں کہ آرٹیکل 6 لگتا کب ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close