حقیقی آزادی تحریک، عمران خان نے کارکنوں کے ساتھ حلف اٹھا لیا

پشاور (آئی این پی ) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی ہاس میں حکومت مخالف تحریک کیلئے کارکنوں کے ساتھ حلف اٹھالیا۔

منگل کو پشاور میں وزیر اعلیٰ ہائوس میں آزادی تحریک میں حصہ لینے سے متعلق تقریب ہوئی جس میں عمران خان نے کارکنوں کے ہمراہ تحریک میں بھرپورحصہ لینے کا حلف اٹھایا۔سابق گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے حلف لیا۔ عمران خان کے علاوہ وزیراعلی محمود خان، پرویز خٹک اورعلی امین گنڈا پور نے بھی حلف اٹھایا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close