اسلام آباد(پی این آئی)رہنما مسلم لیگ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نومبر کے آخری ہفتے میں موجودہ آرمی چیف ریٹائر ہورہے ہیں، وزیراعظم اگلے آرمی چیف کا فیصلہ جلد کریں تو بہتر ہوگا۔
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ فیصلوں کے ٹائم فریم کاتعین نہیں ہوتا کسی وقت بھی ہوجاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آرمی میں تقرروتعیناتی کا ایک نظام ہے، آرمی چیف کی تقرری کے فیصلے کا اختیار وزیراعظم کاہے، وزیراعظم تعیناتی کامرحلہ طے کرلیں تو ملک کیلئے بہترہوگا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان لانگ مارچ کی تیاری کریں اس طرح حکومتیں نہیں جاتیں، انکی سیاست نئے چیف کی تعیناتی سے منسلک ہے تو سیاست ختم ہوگئی۔انہوں نے مزید کہا کہ دھرنوں کے ملک پرمنفی اثرات آئے، ہمیں تاریخ اورملک کے حالات سے سبق سیکھنا چاہیے، ماضی کےدھرنوں کےتلخ حقائق ہیں، ماضی میں جو دھرنے ہوئے انکے حقائق سامنے آجائیں گے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان کوان کاموں سے اقتدار ملنا ممکن نہیں ہے، ریاست خود کا دفاع کرے گی،عمران خان پہلے بھی یہ تماشے کرچکے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم رہے ہیں ان باتوں کوسوچ لیں، اسلام آباد کو قابو سے باہر کیاگیا تو اسکی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں