15نومبر سے پہلے کیا ہونیوالا ہے؟ شیخ رشید کی تہلکہ خیز پیشنگوئی

اسلام آباد (پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 15نومبرتک ملک کی سیاست کے تمام فیصلے ہوجائیں گے، عمران خان نے معاملے کو سلجھانے کیلئے راستے کھلے رکھے ہیں، عمران خان 12ربیع الاول کے بعد کسی بھی وقت کال دے سکتے ہیں۔

 

 

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاست کا اہم اکتوبر کا مہینہ ہے، سارے اہم فیصلے اکتوبر میں ہوں گے، عمران خان نے معاملے کو سلجھانے کیلئے تمام راستے کھلے رکھے ہیں، عمران خان 12ربیع الاول کے بعد کسی بھی وقت کال دے سکتے ہیں ، میڈیا ہمیں سائفر کھیلا رہا ہے، جبکہ عام آدمی کا مسئلہ آٹا بجلی کا بل اور مہنگائی ہے، مفتاح نے خود باغی ہوگیا ہے، معاشی معاملات خراب ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف کو بنا دیا ہے، اس کی جگہ پر گنگو تیلو کو بنا دیتے۔ وزیراعظم شہبازشریف کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے، 15نومبر تک ملک کی سیاست کے تمام فیصلے ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس کی طرف سب دیکھ ہیں ان کے فیصلے بھی اس ماہ میں ہوجائیں گے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے مرکزی نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مریم نواز نے طویل پریس کانفرنس میں نہیں بتایا کہ ایوینفیلڈ اپارٹمنٹس لندن میں حسن نواز کی اربوں روپے کی ملکیت کی جائیدادیں اگر ان کی نہیں ہیں تو کس کی ہیں؟ عدالتی فیصلے کی طرح مریم نواز بھی اس مرکزی نکتے پر خاموش ہیں۔

 

 

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی ایک بارپھر اے آروائی نیوز کے مالکان اورصحافیوں کو دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ گزشتہ چھ ماہ صحافتی آزادیاں کیلئے بہت گٹھن رہے آزاد صحافتی گروپوں کو ٹارگٹ کیا گیا صحافی ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے جمہوریت ان صحافیوں کی مقروض ہے جنہوں نے مصائب جھیلے لیکن سودابازی نہیں کی۔ ہم نیوز کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ گھنٹے پر محیط مریم نواز کی پریس کانفرنس بدتمیزی، بدزبانی اور بدکلامی کے اظہار کے سوا کچھ نہ تھا، مریم نے خبر دی کہ وہ لندن عدالت سے سزایافتہ اپنے والد کے پاس جارہی ہیں، پریس کانفرنس میں مریم نے نہیں بتایا کہ لندن جائیدادوں کی خریداری کے ذرائع کیا ہیں، ملک میں مجرموں کی بلاروک ٹوک آنیاں جانیاں ریاست کے منہ پر طمانچہ ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ چوروں کو نظمِ ریاست پر حاوی ہوتا دیکھ کر قانون پر عمل پیرا ہر شہری تشویش میں مبتلا ہے، نوازشریف وطن واپس آئیں، قوم انہیں اب چھٹی کا دودھ یاد دلائے گی، عمران خان کی قیادت میں عوام حقیقی آزادی کے حصول کے ایجنڈے پر یکسو ہیں، لانگ مارچ کی تاریخ آنے کی دیر ہے، مستقبل کے فیصلے عوام کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close