سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت سے متعلق تشویشناک خبر آگئی، ائیر ایمبولینس کے ذریعے بیرون ملک منتقل کیے جانے کا امکان

کراچی (پی این آئی) سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت سے متعلق تشویشناک خبر آگئی، ائیر ایمبولینس کے ذریعے بیرون ملک منتقل کیے جانے کا امکان۔۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے طبی معائنے کیلئے متحدہ عرب امارات سے ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم کراچی پہنچ گئی۔امارات سے ڈاکٹرز کی تین رکنی ٹیم خصوصی طیارے سے کراچی پہنچی ہے جس کو سخت سیکیورٹی میں کراچی کے ضیاء الدین ہسپتال پہنچادیا گیا ہے.

 

 

 

ڈاکٹرز کی یہ ٹیم سابق صدر کے علاج کا پلان تشکیل دے گی اور انہی کی ہدایت پر اگر ضرورت پڑی تو آصف زرداری کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے امارات یا امریکہ منتقل کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں