محکمہ اینٹی کرپشن نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کیخلاف ایکشن لے لیا

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کو اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے مبینہ طور پر رشوت لینے پر طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق رانا ثناءاللہ پر الزام ہے کہ انہوں نے کلر کہار میں بننے والی ’بسم اللہ فارم ہاؤسنگ سوسائٹی‘ کے مالک سے رشوت میں دو پلاٹ (فارم ہاؤس)لیے اور ان کی غیرقانونی سوسائٹی کی رجسٹریشن کرائی۔

 

 

وزیر داخلہ کواس کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے اینٹی کرپشن ونگ کی طرف سے اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرز طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق رانا ثناءاللہ اس وقت وزیرقانون تھے جب انہوں نے اس سوسائٹی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی۔ ان کی اہلیہ نبیلہ ثناءاللہ بھی اس تقریب میں ان کے ہمراہ گئی تھیں اور سوسائٹی کے مالک اخلاق احمد کی طرف سے دونوں فارم ہاؤسز بھی نبیلہ ثناءاللہ ہی کو دیئے گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں