آڈیو لیکس کی تحقیقات، عمران خان نے انٹیلی جنس ایجنسیوں سے بھی تفتیش کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آڈیو لیکس کے ہنگام ملک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے تفتیش کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

 

مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے حالیہ انٹرویو میں عمران خان نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس وزیراعظم ہاؤس کی سکیورٹی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے اور اس واقعے کی ذمہ دار انٹیلی جنس ایجنسیاں ہیں۔

 

 

 

 

متعلقہ حکام کو ایجنسیوں سے اس حوالے سے بازپرس کرنی چاہیے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں آڈیوز کا ریکارڈ اور لیک ہونا نیشنل سکیورٹی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ وزیراعظم ہاؤس اور وزیراعظم آفس میں انتہائی حساس نوعیت کے معاملات پر بات ہوتی ہے اور ان آڈیو لیکس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر ہیکرز کے پاس حساس نوعیت کی گفتگو کی ریکارڈنگ بھی ہو گی جو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہو سکتی ہے۔ متعلقہ حکام سے پوچھا جانا چاہیے کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس سنگین سکیورٹی بریچ کا ذمہ دار کون ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں