شریف خاندان کے پاس کرسی کیساتھ چمٹے رہنے کا ہنر ہے، پیپلز پارٹی کے سینئرمرکزی رہنما اعتراز احسن برس پڑے

اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما اعتراز احسن نے شریف خاندان سے متعلق کہا ہے کہ انہیں کرسی سے چمٹےرہنے کا ہنر آتے ہے ۔ پی پی رہنما اعتراز احسن کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتیں یہ دعویٰ کر رہی ہیں کہ ہمارے نمبرز زیادہ ہیں ، ملک میں ماضی کے علاوہ کوئی پیش گوئی نہیں سکتی ۔ نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق اعتزاز احسن نے ہائیکورٹ بار میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ6 ماہ پہلے کوئی کہہ سکتا تھا کہ سب کچھ الٹ پلٹ ہو جائے گا۔

کیا کوئی سوچ سکتا تھا کہ عمران خان آئوٹ اور شہباز شریف وزیراعظم کی کرسی پر براجمان ہو جائیں گے ۔کیا کوئی کہہ سکتا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز صبح ضمانت اور شام کو حلف اٹھا رہے ہوں گے۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے پاس ایسا ہنر ہے کہ وہ کرسی سے چمٹے رہتے ہیں۔الیکشن اہم حل ہوتا ہے اور پریشانی بڑھ چکی ہے لیکن کوئی کسی سے بات کرنے کو تیار نہیں۔مریم نواز کے لہجے میں حدت ہے جس سے ماحول بہتر نہیں بگڑے گا۔

عمران خان اور مریم نواز کو لہجے نرم رکھنے چاہیے۔انکا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نرم گفتار اور اپنے فرائض کو بخوبی سر انجام دینے میں مصروف ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close