اسلام آباد(پی این آئی )مسجد ابراہیم میں یہودی آباد کاروں کی مذہبی رسم کے بہانے پر میوزیکل پروگرام اور گانوں پر رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انتہاپسند یہودیوں کے ایک گروپ نے یروشلم کی مسجد ابراہیم میں میوزیکل بینڈ بلوایا اور رقص کی محفل سجائی۔ میوزیکل بینڈ کے گانوں پر یہودی رقص بھی کرتے رہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترکیہ اردو نے ویڈیو شیئر کی جس کی کیپشن میں لکھا کہ ’’انتہاپسند یہودیوں کا یروشلم میں مسجد ابراہیم میں میوزک کے ساتھ ڈانس،
نمازیوں کو زبردستی مسجد سے نکال کر یہودیوں نے میوزک پر ڈانس کیا، عقب میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا مزار پاک واضح نظر آ رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں