پی ڈی ایم کو شدید دھچکا، پاکستان تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی

پشاور(پی این آئی)خیبرپختونخوا میں پی ڈی ایم کوبڑا دھچکا،آزاد حیثیت میں منتخب 200 سے زائد ویلج و نیبرہوڈ چیئرمین بیک وقت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔وزریراعلیٰ نے کہاکہ ، تحریک انصاف کی جڑیں گھر گھر تک پھیلی ہوئی ہیں، امپورٹڈ حکومت سے خیبرپختونخوا کا حق چھین کر لین گے۔خیبرپختونخوامیں آزاد حیثیت میں منتخب 200 سے زائد ویلیج و نیبرہوڈ چیئرمین تحریک انصاف میں شامل ہوگئے،وزیر اعلیٰ ہاؤس میں شمولیتی تقریب میں بلدیاتی نمائندوں نے

پی ٹی آئی پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔ ہری پور، سائوتھ وزیرستان، ٹانک،تورغر، لکی مروت، بٹگرام اور مانسہرہ سے چیئرمین نے شمولیت اختیار کرلی ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ محمودخان نے کہاکہ پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کے صرف نام رہ جائیں گے، ملک اور صوبے میں تحریک انصاف کا مقابلہ ناممکن بن چکا ہے، تحریک انصاف کی جڑیں گھر گھر تک پھیلی ہوئی ہیں، عمران خان کو ہر مکتبہ فکر کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ

امپورٹڈ کابینہ خیبرپختونخوا کو اپنا حق نہیں دے رہی ۔وفاقی حکومت سابقہ فاٹا کے ترقیاتی بجٹ پر خاموش ہے، ہم امپورٹڈ حکومت سے خیبرپختونخوا کا حق چھین کر لین گے، ایک نفسیاتی مریض کو پاکستانی کی حکمرانی سونپی جا چکی ہے، امپورٹڈ کابینہ عوام کے نمائندے نہیں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں