عمران خان کی 70ویں سالگرہ، 24 گھنٹے پہلے لگی ٹویٹ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگی

اسلام آباد (پی این آئی) تحریکِ انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان کی سالگرہ ایک دن قبل ہی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر ٹرینڈنگ پر اس وقت سب سے اوپر عمران خان کی سالگرہ ٹرینڈ کر رہی ہے، سابق وزیر اعظم عمران خان کے اندرونِ و بیرونِ ملک موجود مداح، حمایتی اور سیاسی کارکنان اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

جہاں تک عمران خان کی سالگرہ کی تاریخ کا معاملہ ہے تو اُن کی سالگرہ آج نہیں بلکہ کل ہے، عمران خان کل 70 برسوں کے ہو جائیں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close