پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کب ہو گا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کا لانگ مارچ رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہونے کا امکان۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اپنی کارکنوں اور پارٹی رہنماوں کو حکومت مخالف مارچ کی ممکنہ تاریخ کے حوالے سے اشارہ دے دیا ہے، بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کا مارچ رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہو سکتا ہے، جبکہ رواں ماہ کے دوران شیڈول ضمنی الیکشن پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔

 

 

پیر کے روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماوٴں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فیصل واوڈا، مونس الٰہی ، شیخ رشید نے شرکت کی۔ عمران خان سے کے پی ضلعی عہدیداروں نے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں پشاور ، نوشہرہ، چارسدہ ، اور صوابی کے عہدیدار شریک تھے۔ پنجاب کے جی ٹی روڈ کے اضلاع کے عہدیدار بھی شریک تھے۔عمران خان نے تمام عہدیدران کو ہدایت کی کہ کارکنان سے رابطوں میں تیزی لائی جائے اور مارچ میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شریک کریں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ 12ربیع الاول کے بعد کسی بھی وقت اسلام آباد مارچ کی کال دوں گا، پارٹی عہدیدران اسلام آباد مارچ کی بھرپور تیاری کریں۔ حکومت مخالف مارچ کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فیصل واوڈا نے بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔

 

 

پاکستان اس پوزیشن پر آچکا ہے کہ اب خوف کا بت توڑا جائے، تحریک کا آخری مرحلہ شروع ہوچکا ہے، ہم جیل جانے اور گولی کھانے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے سوا کوئی طاقت ہمیں نہیں روک سکتی، قوم تیار ہوجائے ہم تیار ہیں، حکومت نے جوکرنا ہے کرلے، ایف آئی اے کی کاروائی گھٹیا کھیل ہے۔مذاکرات تو مرنے کے بعد ہی ختم ہوتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close