پاسپورٹ واپس مل گیا، مریم نواز بیرون ملک کب جارہی ہیں؟ بتا دیا گیا

لاہور( پی این آئی )لا ہور ہائیکورٹ نے مریم نوازشریف کی پاسپورٹ واپسی کی متفرق درخواست منظور کر لی ہے جس کے بعد ن لیگ کی نائب صدر کی بیرون جانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی خبر ملتے ہی مریم نواز کی لندن روانگی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، مریم نواز پاسپورٹ ملنے کے بعد رواں ماہ کے دوران ہی لندن جائیں گی اور دو الگ الگ پروازوں پر ٹکٹیں آج ہی بک کروائی جائیں گی،

پاسپورٹ ملنے کے بعد بیرون ملک روانگی کے تمام تر قانونی تقاضے مکمل ہو جائیں گے ،مریم نواز کا پاسپورٹ بدھ کے روز تک واپس ملنے کا امکان ہے ۔مریم نواز کے پاسپورٹ پر برطانیہ کا ویزہ لگا ہواہے ،مریم نواز تقریبا تین سال کے بعد اپنے والد سے ملیں گی ، مریم نواز ممکنہ طور پر نوازشریف کے ہمراہ وطن واپس آئیں گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close